کشمیر میں گرفتاریوں پر محبوبہ مفتی کا سخت ردعمل

0
0

’ایک شخص کوقیدکرسکتے ہوئے اس کی فکرکونہیں‘
یواین آئی

سرینگروادی کشمیر میں انتظامیہ کی طرف سے علیحدگی پسند لیڈروں اور بعض مذہبی جماعتوں کے خلاف شروع کئے گئے کریک ڈا¶ن پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر اور سابق وازیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جارہے ایسے اقدام آگ پر تیل کام ہی ادا کرسکتے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے حریت لیڈروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی گرفتاری سے جموں کشمیر میں حالات مزید ابتر ہی ہوں گے۔ انہوں نے سولیہ انداز میں کہا کہ ان لیڈروں اور کارکنوں کو کن قانونی بنیادوں پر گرفتار کیا گیا ہے۔ محبوبہ نے کہا کہ ایک شخص کو تو گرفتار کیا جاسکتا ہے لیکن اس کی فکر محصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ دریں اثنا پیپلز کانفرنس کے چیئر اورسابق وزیر سجاد غنی لون نے حریت لیڈروں اور جماعت اسلامی کے لیڈران و کارکنوں کی اچانک گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں بھی ایسا کیا گیا لیکن اس سے حالات بدتر ہی ہوئے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سال 1990 میں بھی لیڈروں کو گرفتار کرکے ملک کے مختلف جیلوں جیسے جودھ پور وغیرہ منتقل کیا گیا لیکن اس کے منفی نتائج ہی بر آمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے احتراز کرنے کی ضرورت ہے اس سے حالات مزید بد تر ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا