انتظامیہ میں بھاری پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں

0
0

ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ڈپٹی کمشنر سرینگر جبکہ گلزار احمد ڈار ناظم اطلاعات تعینات
لازوال ڈیسک

جموںریاستی حکومت نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے کئی اہم تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہے۔تازہ حکم نامے کے مطابق کئی اہم اور حساس اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو تبدیل کیا گیا ہے جن میں سرینگر، پلوامہ، کپوارہ، اننت ناگ، بانڈی پورہ، بارہمولہ اور گاندربل شامل ہیں۔ ریاستی حکومت نے منگلوار کو تازہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انتظامیہ میں کئی اہم تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائی ہے۔انتظامی اُمور سے متعلق جنرل ایڈمنسٹریشن محکمہ کی طرف سے جاری آرڈر نمبر 234-GAD-2019کے مطابق 2009آئی اے ایس کیڈر ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرینگرمقرر کیا ہے۔ آئی اے ایس 2010کے کمار راجیو رنجن جوفی الوقت ڈائریکٹر ایئریا پلاننگ و اسپیشل سیکرٹری برائے حکومت تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف ایکزکیوٹیو آفیسر جموں تعینات کیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق راجیو رنجن اس کے علاوہ ایم ڈی ، چیف ایکزکیوٹیو آفیسر ، ماس ریپڈ ٹرانزٹ کارپوریشن کا چارج بھی سنبھالیں گے۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر سرینگر سید عابد رشید شاہ کو سرینگر سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پلوامہ تعینات کردیا گیا۔سال 2012کے آئی اے ایس آفیسر رویندر کمار جو کہ ڈپٹی کمشنر اُدھم پور کے منصب پر تعینات تھے، کو تبدیل کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے آئی ٹی انفراسٹریکچر کمپنی تعینات کردیا گیا۔ موصوف منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو کا چارج بھی بدستور سنبھالیں گے۔حکم نامے کے مطابق 2012کے آئی اے ایس آفیسرڈاکٹر پیوش سنگلا کو ڈپٹی کمشنر گاندربل کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ تعینات کیا گیا۔سال 2013کے آئی اے ایس آفیسر وکاس کنڈل کو ڈپٹی کمشنر کرگل کے عہدے سے تبدیل کیا گیا اور انہیں ایڈیشنل چیف ایکزکیوٹیو آفیسر میٹروپالیٹن ریگولیٹری اتھارٹی سرینگر تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ انشل گارگھ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کپوارہ مقرر کیا گیا۔سال 2014کے آئی اے ایس آفیسر ڈوفوڈ ساگر کو ڈپٹی کمشنر ریاسی سے تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ تعینات کردیا گیا۔اسی طرح سال 2015کے آئی اے ایس آفیسر بصیر الحق چودھری جو کہ فی الوقت سب ڈیوژنل مجسٹریٹ اوری کے عہدے پر تعینات تھے کوترقی دے کر سینئر ٹائم اسکیل آئی اے ایس کے زمرے میں لاکر ڈپٹی کمشنر کرگل تعینات کیا گیا۔اسی طرح سچن کمار ویشے کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لیہہ، ہشمت علی خان کو ڈپٹی کمشنر گاندربل کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹر اُمور صارفین جموں امت شرما کو تبدیل کرتے ہوئے محکمہ ٹرانسپورٹ میں حکومت کے خصوصی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر بلال احمد بٹ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈیپوٹیشن پر اسٹیٹ روڑ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کردیا گیا۔کشمیرنیوز سروس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ روہت کھجوریہ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اُدھم پور تعینات کیا گیا۔اسی طرح مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس ویر جی ہنگلو کو اپنے منصب سے تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز جموں تعینات کردیا گیا۔ جنرل ایڈمنسٹریٹو محکمہ کی طرف سے تازہ حکم نامے کے مطابق ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر نصیر احمد نقاش کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ائریا پلاننگ اور اسپیشل سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔کے ایے ایس آفیسر شبنم کاملی کو اسپیشل سیکرٹری کے عہدے سے تبدیل کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر آئی سی ڈی ایس کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر ڈاکٹر غلام نبی ایتو کو ڈپٹی کمشنر بارہمولہ، کے اے ایس آفیسر لیناپاڑا کو ڈائریکٹر رورل سینیٹیشن ، راجندر سنگھ تارا کو جوائنٹ فائنانشل کمشنر ریونیو ،گلزار احمد ڈار کو ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات جموں وکشمیر کے عہدوں پر تعینات کیا گیا۔ڈائریکٹر کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ جموں جتندر سنگھ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر محکمہ امور صارفین جموں تعینات کیا گیا۔ ڈائریکٹر انفارمیشن طارق احمد زرگر کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر تواضع و پروٹوکول تعینات کیا گیا۔نئے حکم نامے کے مطابق ڈپٹی کمشنر پلوامہ غلام محمد ڈار کو تبدیل کرتے ہوئے کمشنر لینڈ ریکارڈ برائے جموں وکشمیر تعینات کیا گیا۔اسی طرح منیجنگ ڈائریکٹر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن منموہن سنگھ کو واپس بلاکر ڈائریکٹر کمانڈر ایریا ڈیولپمنٹ جموں کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ریاض احمد وانی جو فی الوقت سیکرٹری برائے آبی ذخائر ریگولیٹری اتھارتی کے عہدے پر تعینات تھے کو اپنے منصب سے تبدیل کرتے ہوئے ڈائریکٹر سیری کلچر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔خالد جہانگیر ڈپٹی کمشنر کپوارہ کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ مقرر کیا گیا۔ اسی طرح محمود احمد شاہ کو ڈائریکٹر انڈسٹریز اینڈ کامرس کشمیر، شاہباز مرزا کو ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ، محمد یونس ملک کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشمیر، متھورہ معصوم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر سکمز، اندو کنول چب کو ڈپٹی کمشنر ریاسی، عبدالحفیظ شاہ کو ڈائریکٹر فلوری کلچر اور سیرنگ متپ کو سب ڈیوژنل مجسٹریٹ کھالسی تعینات کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا