راجوری میں ایل او سی پر آئی ای ڈی دھماکہ

0
0

ایک آرمی میجر جاں بحق ؛ ایک فوجی جوان زخمی
یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوشہرہ سیکٹر میں ہفتہ کے روز ایک آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران ایک فوجی میجر جاں بحق جبکہ ایک فوجی زخمی ہوا۔ مہلوک فوجی انجینئرنگ ونگ سے تعلق رکھتا تھا۔ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آئی ای ڈی پاکستانی دراندازوں کی جانب سے نصب کیا گیا تھا۔ دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہفتہ کو سہ پہر قریب ساڑھے تین بجے نوشہرہ کے لام علاقہ میں معمول کی گشت کے دوران فوجی اہلکاروں نے تازہ جمع کی گئی مٹی کا ڈھیر دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ مٹی کو ہٹانے کے دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی میجر جاں بحق جبکہ ایک فوجی جوان زخمی ہوا۔ دفاعی ترجمان نے بتایا کہ زخمی فوجی کو علاج ومعالجہ کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ظاہری طور پر یہ آئی ای ڈی حال ہی میں نصب کیا گیا تھا۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا