پاکستان نے سرحدوں پر ریڈ الرٹ جاری کردیا
لازوال ڈیسک
اسلام آبادوزیر اعظم ہند کی سربراہی میں نئی دہلی میں میٹنگ کے بیچ پاکستان کی وفاقی حکومت نے سرحدوں پر الرٹ جاری کردیا جبکہ تین بٹالین کو سرحد کی اور منتقل کیا گیا ہے۔ لیتہ پورہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے ممکنہ سرجیل اسٹرائیک کے پیش نظر پاکستانی وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول پر ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے فوج کے تینوں شاخوں کے سربراہان کی ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق سرحدوں پر اضافی اہلکاروں کو روانہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی حملے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹالا جاسکے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں وفاقی حکومت اور فوج و آئی ایس آئی کے درمیان میٹنگوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں تمام تر اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر تعینات رینجرس کو مستعد رہنے کے احکامات صاد رکئے گئے ہیں جبکہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرحدوں پر اضافی فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پر پاک بھارت افواج ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال رہے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں فوج او ردیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان میٹنگیں جاری ہیں ۔(ایجنسیز)