زمینی ، ہوائی اور سمندری فوج کے سربراہان نے شرکت کی، جوابی کارروائی پر غور وغوض
لازوال ڈیسک
نئی دہلی نئی دہلی میں وزیر اعظم ہند کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی کی ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تینوں افواج کے فوجی سربراہان نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے ہیں۔ لیتہ پورہ حملے کے بعد پوری ملک میں آواز اُٹھ رہی ہے کہ مرکزی حکومت کو پاکستانی زیر انتظا م کشمیر میں موجود جیش کے کیمپوں پر حملہ کرنا چاہئے تاکہ اس طرح کے حملے دوبارہ رونما نہ ہو سکے۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی کی سربراہی میں نئی دہلی میں کابینہ کمیٹی برائے سیکورٹی کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سمندری ، ہوائی اور زمینی فوج کے سربراہان نے شرکت کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں قومی سلامتی مشیر اجیت کما ر ڈول ، وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے علاوہ سراغ رساں ایجنسیوں کے سربراہان نے بھی شرکت کی ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق میٹنگ کے دوران وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور لیتہ پورہ فدائین حملے کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر تمام تر اقدامات اُٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سرجیکل اسٹرائیک کرنے پر بھی غور وغوض ہوا۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک وزیر اعظم ہند کی سربراہی میں نئی دہلی میں میٹنگ کا سلسلہ جاری تھا۔