عمر عبداللہ اور محبوبہ کی شدید مذمت

0
0

یواین آئی

سرینگرجموں وکشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پلوامہ کے لیتہ پورہ میں جمعرات کی سہ پہر کو سی ا?ر پی ایف کی ایک گاڑی پر جنگجوو¿ں کی طرف سے کئے گئے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے ردعمل ظاہر کرتے ہوئےکہا ‘وادی سے خوفناک خبر موصول ہوئی ہے ایک دیسی ساخت کے بم دھماکے میں متعدد سی ا?رپی ایف اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ میں زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دست بدعاہوں اور پسماندگان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ‘جیش محمد کے مطابق یہ خودکش دھماکہ ان کی طرف سے کیا گیا ہے۔ اس حملے نے 2004-05 سے قبل کی ملی ٹینسی کی یادیں تازہ کی ہیں’۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ‘اونتی پورہ سے بہت ہی پریشان کن خبر موصول ہوئی ہے ہماری سیکورٹی فورسز کے کئی اہلکار شہید اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔ اس وحشت ناک حملے کی مذمت کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ یہ پاگل پن ختم ہونے سے پہلے ابھی کتنی زندگیوں کو تلف ہونا ہے؟’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا