فلم 5 اپریل کو سینماءگھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی
ےواین این
لاس اینجلس //دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل فلم پیٹ سیمیٹری کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔کیون کوش کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسٹیفن کنگ کے مشہور ناول پر مبنی ہے جو ایک ڈاکٹر اور اسکے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک ویران جگہ پر منتقل ہوجاتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیسن کلارک،ایمی سیمٹز،جوہن لتھگو، ہیوگو لیوے اور اوبسا احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔لورینزو ڈی بوناوینچرا اور مارک وہراڈین کی مشترکہ پورڈیوس کردہ یہ فلم 5اپریل کو سینماءگھروں میں پیش کی جائے گی۔