غلام نبی آزاد ،غلام محمد سروڑی نے کی دعائے مغفرت
لازوال ڈیسک
جموںراجیہ سبھا میں خزب اختلاف کے لیڈر غلام نبی آزاد اور کانگریس کے دیگر سینئر لیڈران نے غلام علی بٹ سابق بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر ساکنہ قلعہ کشتواڑ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔واضح رہے غلام علی بٹ ایک خوشنما اور سادہ لوح انسان تھے جنہوں نے محنت و لگن سے اپنی خدمات انجام دیں۔ان کے انتقال پر غلام نبی آزاد نے مڑھوم کے سوگوار کنبے کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔اس سلسلہ میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر غلام محمد سروڑی ، محمد شریف نیاز ، عبدالمجید وانی، نریش کمار گپتا نے غلام علی بٹ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔علاوہ ازیں شیخ مجیب صدر ڈی سی سی ڈوڈہ، جاوید احمد آزاد، غلام مصطفی بٹ، شارق احمد سروڑی، اصغر حسین کھانگی، چوہدری فاروق احمد و دیگران نے بھی اظہار تعزیت کیا ۔