کشتواڑ سول سوسائٹی نے بجلی کی لگاتار منسوخی پر بس اڈہ میں جمع ہوکر کیا احتجاج

0
0

لازوال ڈیسک
کشتواڑ //کشتواڑ سول سوسا ئٹی نے نصیر احمد باغوان کی قیادت میں چناب خط میں بجلی کی لگاتار منسوخی پر بس اڈہ کشتواڑ میں جمع ہو کر شدید احتجاج کیا، احتجاجی ریاستی انتظامیہ اور این ایچ پی سی NHPC کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے، احتجاجیوں نے اس بات پر تشویش جتایی کی آج آٹھ دن لگاتار پورا خط چناب اندھیرے میں ہے انتظامیہ کی سست روی اس سے پہلے کبھی نھی دیکھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بجلی فراہم کرنے کے شوشے چھوڑے جارہے ہیں اور لوگوں کی مشکلات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے NHPC خط چناب کے آبی وسائل سے تیار شدہ بجلی سے پورے بھارت کو روشن کرتی ہے مگر افسوس آج اتنے دن سے بجلی بند ہے مگر NHPC انتظامیہ نے آج تک کوئی بھی آفیشل بیان جاری نہیں کیا، احتجاجیوں نے محکمہ PDD کو آڑے ہاتھوں لیا اور انکے خلاف بھی نعرے بازی کی، احتجاجیوں سے خطاب کرتے ہوئے سوشل ورکر نصیراحمد باغوان نے کہا خط چناب کے پانی کو بروئے کار لاکر انتظامیہ عربو روپے کماتی ہے مگر یہاں بسنے والے لوگوں کو بجلی کی ایک جھلک کیلئے ترسایا جاتا ہے باغوان نے کہا کہ اگر خط چناب کو جلد از جلد نجلی فراہم نہیں کی گئی تو خط کے عوام سڑکوں پر اترے گے احتجاج کے بعد عوام پرامن طور منتشر ہوئے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا