کہا جب سپاہی کا خون زمین پر ٹپکتا ہے تو میرا خون ابھل پڑتا ہے
لازوال ڈیسک
سرینگرکشمیر کے علاقہ لیتہ پورہ میں سی آر پی ایف کانوائی پر ہوئے فدائین حملے کی سابق آرمی چیف و سابق گورنر جے جے سنگھ نے مذمت کی جہاں کئی سی آر پی ایف جوان اپنی زندگی کی جنگ ہار بیٹھے اور ایک بڑی تعداد میں زخمی ہیں۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ جب سپاہی کا خون زمین پر ٹپکتا ہے تو میرا خون ابھل پڑتا ہے ۔میں انکی اس قربانی کو سلیوٹ کرتا ہوں اور سوگوار کنبوں کے ساتھ موصوف نے اظہار یکجہتی بھی کیا ۔انہوں نے حملے میں ہوئے زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔