حکومت کے سامنے جھکا سی اے جی: کانگریس

0
0

یو این آئی
نئی دہلی، ´//کانگریس نے رافیل طیارہ سودے کے سلسلے میں کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) پر مودی حکومت کے سامنے جھکنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اس کی رپورٹ میں کوئی اہم اطلاع ، تجزیہ یا نتیجہ نہیں پیش کیا گیا ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل طیارہ سودے پر سی اے جی کی رپورٹ میں اہم پہلو¶ں کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ۔ اس رپورٹ میں سودے کے سلسلے میں کسی اہم یا ضروری معلومات، تجزیہ یا نتیجہ نہیں بیان کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ "تو یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ کاغذ کا محض ایک پلندہ ہے ، جسے چھاپ دیا گیا ہے "۔ انہوں نے رپورٹ میں شائع اعداد و شمار کے خاکوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور ان کی لفظی اصطلاحات عام مقبول زبان میں نہیں ہے ۔ انھوں نے طنز کیا کہ "شاید سواحیلی زبان میں ہے "۔ سواحیلی افریقہ کے ایک قبائلی طبقے کی زبان ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سی اے جی کی رپورٹ نے ملک کے لوگوں کو مایوس کیا ہے ۔ مسٹر چدمبرم نے کہا کہ سی اے جی نے طیاروں کی قیمت کم ہونے کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا ہے ۔ حکومت نے کہا ہے کہ 36 طیارے خریدنے کے سودے میں ان کی قیمت میں نو فیصد سے 20 فیصد تک کی کمی آئے گی جبکہ سی اے جی کے مطابق یہ کمی صرف 2.86 فیصد ہوسکتی ہے ۔مسٹر پی چدمبرم نے کہا کہ اصل میں سی اے جی کی رپورٹ میں رافیل سودے کے بارے میں جتنا کچھ بتایا گیا ہے ، اس سے کہیں زیادہ چھپایا گیا ہے ۔ خریدے جانے والے طیاروں کی تعداد 126 سے 36 کرنے کی کوئی وجہ رپورٹ میں نہیں بتائی گئی ہے ۔ اس فیصلے کی وجہ سے اور معاہدے سے سرکاری ضمانت اور بینک گارنٹی کا التزام ہٹانے سے ڈسالٹ کے فوائد اور ہندوستان کو ہونے والے نقصان کا بھی کوئی ذکر رپورٹ میں نہیں ہے ۔ معاہدے سے انسداد بدعنوانی کا التزام ہٹانے کے تعلق سے بھی سی اے جی کی رپورٹ مکمل خاموش ہے ۔انھوں نے کہا کہ طیاروں کی تعداد کم کرنے کے اثرات اور فضائیہ کی صلاحیت اور طیاروں کے ہندوستان پہنچنے کے پروگرام کو بھی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ رپورٹ مکمل طور پر مایوس کرتی ہے اور طیاروں کی تعداد، قیمت اور فراہمی سے متعلق دفعات پر مکمل خاموش ہے ۔ طیارہ سودے کی دفعات کے سلسلے میں قومی سلامتی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سی اے جی سودے کے تجارتی پہلو¶ں کا تجزیہ کرتا ہے ، نہ کہ اس کے فوجی پہلو¶ں کی تفصیلات طلب کرتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ رافیل سودے کی تحقیقات کے لئے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل کی جانی چاہئے جس سے اس کے ہر پہلو کی جانچ پڑتال ہو سکے ۔یو این آئی

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا