سی آر پی ایف جوانوں پر حملہ “ گھناونی حرکت’ : مودی

0
0

یواین آئی
نئی دہلی، ´// وزیر اعظم نریندر مودی نے آج جموں و کشمیر میں پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ ا میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں کی گاڑی کے قافلے پر کئے گئے دہشت گردانہ حملے کو ” گھناونی حرکت ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے شہید جوانوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔مسٹر مودی نے اس بزدلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں ملک کے عوام سے شہید اور زخمی جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنے کی اپیل کی اور زخمی جوانوں کے جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بات چیت کرکے اس دہشت گردانہ حملے کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔یواین آئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا