نظارت آذاد
کوٹرنکہ// سب ضلع کوٹرنکہ کے ہیڈ کوارٹر ڈاک بنگلو کوٹرنکہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں کوٹرنکہ کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے متعلق جانکاری حاصل کی مشین کے متعلق جانکاری بی ایل او کوٹرنکہ لیکچرر گلزار احمد دے رہے تھے، جس میں انہوں نے بتایا کہ کچھ لوگوں کی ای وی ایم کے متعلق شکایات کی تھی الیکشن کمیشن کے پاس بہت ساروں نے پریس کانفرنس بھی کر کہ یہ کہا تھا کہ ای وی ایم ہیک ہو جاتی ہیں اور کسی ایک پارٹی کو ووٹ پڑ جاتے ہیں حالانکہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا تھا لیکن ووٹوں میں زیادہ شفافیت لانے کیلئے اب ایک نیا فیچر ایجاد کیا ہے جس کا نام ہے ووٹر ویریفائڈ پیپر آڈٹ ٹرائل VVPAT یہ ایک اضافی مشین اب لگائی گئی عوام کا شک دور کرنے کیلئے اس میں ایسا ہیکہ جب ایک شخص نے ووٹ ڈالا اپنے پسندیدہ ا±میدوار کو لیکن ا±سکو کہیں نہ کہیں یہ شک وشبہ رہتا تھا کہ جس ا±میدوار کو ووٹ ڈالا ہے اسکو نہیں گیا ہے تو اس کیلئے وی وی پی اے ٹی لگائی گئی جس میں سات سیکنڈ تک پرچی مشین میں دکھائی دے گی جس شخص کو ووٹ دیا ہوگا وہ وی وی پی اے ٹی میں بھی دکھائی دے گا اگر وہ وہاں نہیں دکھائی دے گا تو وہ ووٹر اپنا اعتراض درج کروا سکتا ہے ،وی وی پی اے ٹی کا واحد ایک ہی مقصد ہے مشین میں شفافیت لانا چند لوگوں کا یقین جو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ا±ٹھ گیا ہے وہ واپس بحال کرنا ہے۔ ٹرینگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ وی وی پی اے ٹی کی جانکاری لوگوں کو ووٹنگ والے دن بھی دی جائے گی سات پرچیاں نکال کر کیونکہ جب مشین آن ہوگی اس وقت وہ سات پرچیاں نکالے گی اس کے بعد ووٹنگ شروع ہوگی وہ سات پرچیاں اس غرض سے نکالی جائیں گی کہ کسی کو شک وشبہ نہ رہے مشین کے اوپر تفصیل کے مطابق کچھ لوگ دو یا تین بٹن یکمشت دبا دیتے ہیں کہ ہم دو یا تین ا±میدواروں کو ووٹ دے دیں گا تو انکی سوچ خیالی رہے گی کیونکہ کنٹرولر پرزائڈنگ آفیسر کے پاس ہوگا جب تک ایک ووٹ پول نہیں ہو جاتا ہے وہ دوسرے کیلئے الارم نہیں دے گا حاص بات عوام کو یہ بتائی کہ جب تک لائٹ نہ جل جائے جہاں آپ نے ووٹ دیا ہے تب تک آپکو وہاں سے ہلنا نہیں ہے اور وی وی پی اے ٹی میں بھی اپنا ووٹ چیک کرنا ہے مکمل چیک کرنے کے بعد ہی آپ نے باہر نکلنا ہے دوران ٹریننگ نائب سرپنچ کوٹرنکہ آمین چیچی، نمبردار محمد جمیل راتھر، ماسٹر محمد یوسف، ماسٹر ہیپی اور ماسٹر اجاز وغیرہ کے علاوہ کوٹرنکہ کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔