بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں رومیو فورس کے زیر اہتمام

0
0

”انگریزی ایک عالمی زبان“پر مقابلہ جاتی مباحثہ منعقد
لازوال ڈیسک
بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے کلچرل ہال میں آج رومیو فورس کے زیراہتمام ” انگریزی ایک عالمی زبان“کے موضوع پرایک مقابلہ جاتی مباحثہ منعقد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے کُل25 طلبہ وطالبات نے انگریزی زبان کی حمایت اور مخالفت میں حصہ لیا۔یہ پروگرام 14 فرو ری 2019ءکو پورے گیارہ بجے دن کو کلچرل ہال میں منعقدکیا گیا جس میںرومیو فورس راجوری رینج کے اعلیٰ فوجی آفیسران کے علاوہ پروفیسر جی ایم ملک ڈین آف اسٹوڈینٹس ویلفیئر،ڈاکٹر نسیم احمد ڈین آف ایم بی اے،ڈاکٹر شمس کمال انجم صدر شعبہ عربی،اردو اور اسلامک اسٹڈیز ،ڈاکٹر رومینہ رشید صدر شعبہ ءانگریزی،ڈاکٹر پرویز عبداللہ سینئر اسسٹنٹ پروفیسر شعبئہ منیجمنٹ اسٹڈیز (سوچھ بھارت ابھیان کے کوآرڈی نیٹر) اور ڈاکٹر مشتاق احمدوانی اسسٹنٹ پروفیسر شعبئہ اردو شامل تھے۔سب سے پہلے ڈاکٹر پرویز عبداللہ نے خطبئہ استقبالیہ پیش کیا۔اس کے بعد مس شیریں ڈار نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے باری باری اسٹیج پر مقابلہ جاتی مباحثے میں شریک ہونے والے طلبہ وطالبات کو منتخبہ موضوع پر اپنے اپنے خیالات کااظہار کرنے کی دعوت دی ۔تمام شرکا نے انگریزی زبان کی عالمی مقبولیت اور اس کی اہمیت وافادیت پر بھر پور روشنی ڈالی جب کہ چند طلبہ وطالبات نے اس کی مخالفت میں اپنے خیالات سامعین کے سامنے رکھے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ ہندی،اردو اور دوسری زبانوں کے مقابلے میں انگریزی زبان عالمی سطح پر بولی جانے والی زبان ہے جس نے سماج ومعاشرے میں گہرے اثرات چھوڑے ہیں ۔اس مقابلہ جاتی مباحثے میں انگریزی کے ماہر اساتذہ نے طلبہ کے تلفظ اور ان کے لب ولہجے کے علاوہ ان کی معلومات کا بھی جائزہ لیا ۔ڈاکٹر نسیم احمد ڈین آف ایم بی اے اور محترمہ ڈاکٹر رومینہ رشید صدر شعبئہ انگریزی نے جج کے فرائض انجام دیے ۔اس مباحثے میں مدثر شاہ نے پہلی پوزیشن ،ناصر سید نے دوسری اور مس ویدیکا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا