جموں و کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منڈی میں جانکاری کیمپ منعقد

0
0

خواتین کو ریاستی اور مرکزی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی
لازوال ڈیسک
منڈی جموں و کشمیر وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے اڑھائی ملکاں سی منڈی میں جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں متعدد مقامی خواتین نے شمولیت اختیار کی۔ اس موقعہ پر فیلڈ سوپروائزر خورشید احمد نے کیمپ کے اغراض و مقاصد پر مفصل روشنی ڈالی۔انہوں نے جانکاری کیمپ کے مقاصد کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس کے ذریعے سے خواتین کو ریاستی اور مرکزی اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف اسکیمیں نافذ کی جاتی ہیں جن کے متعلق انہیں پوری معلومات حاصل نہیں ہوتی اور خواتین ان اسکیموں کا بھر پور فائدہ حاصل نہیں کر پاتیں۔انہوں نے خواتین کے لئے ریاستی حکومت سے چلائی جا رہی اسکیموں کے متعلق مکمل واقفیت کرائی اورمزید کہا کہ خواتین سماج کا اہم حصہ ہیں اور ایسی سود مند اسکیموں کی مدد سے سماجی ترقی میں وہ اہم رول ادا کر سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اس قسم کے کیمپ منعقد کئے جائیں گے اور نئی نئی اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔انہوں نے خواتین سے اپیل کی کہ ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ اسکیموں کے متلعق جانکاری حاصل کر کے ان سے استفادہ حاصل کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا