دیر آئید درست آئید ،50سال کی جدوجہد کے بعد اڑائی ملکاں کی سڑک کا کام شروع ہوا

0
0

ٹی ایس پی پلان کے تحت پچیس لاکھ روپئے کی رقم منظور
ریاض ملک
منڈیتحصیل منڈی کی پنچایت اڑائی ملکاں کی عوام میں آج اسوقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب 50 سال کی جدوجہد کے بعد سڑک کا کام بالآخر شروع کیاگیاہے۔ یاد رہے کہ قریب پانچ ہزار سے زائد ابادی والی اس پنچائیت میں دیگر مشکلات کے علاوہ سڑک کے لئے کئی بار کوششیں کی جاتی رہی مگر ہر بار صرف وعدوں پر ہی ٹال دیاجاتارہاہے – لیکن اس بار پی ڈی پی کے دور اقتدار میں اس سڑک کے لئے تحت پلان ٹی ایس پی منظوری ملی جس کا کام قریب چھ ماہ کے بعد شروع ہوا ہے -اس سلسلہ میںحلقہ پنچائیت سرپنچ محمد اسلم ملک نے کہاکہ گزشتہ پچاس برسوںسے ہزاروں بار انتظامیہ اور سیاسی قائدین سے عرضداشت کی جاتی رہی مگر کسی نے بھی نہ سنی لیکن اس بار تحت سکیم TSP قریب 25لاکھ روپیہ منظور ہوا اور اس سڑک کا کام شروع ہوا – انہوں نے سڑک کے کام لگائے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے ضلع انتظامیہ اور محکمہ پی ڈبلیوڈی کے ساتھ ساتھ سابقہ ایم ایل اے شاہ محمد تانترے کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام ان سماجی و سیاسی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس جدوجہد میں اپنا تعاون دیا اورجگہ فراہم کی ۔ انہوںنے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ بالخصوص گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سڑک کے لئے مزید رقومات واگزار کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے لئے پل کو بھی منظوری دی جائے تاکہ عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔ اس موقع پر نواز شریف ملک، محمد بشیر ملک ،حاجی محمد عارف چوہان، صابر حسین ،محمد اقبال بھٹ ،محمد شریف چوہان، محمد افضل چوہان، روشن دین ،عبدالرحیم وغیرہ موجود تھے -واضح رہے سڑک کام حمزہ گروپ آف کنسٹرکشن کے زیر اہتمام ٹھیکیدار جہانگیر احمد نے شروع کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا