دہشت گردی کے حامی ممالک کو الگ تھلگ کرے عالمی برادری: وینکیا نائیڈو

0
0

یو این آئی

نئی دہلی،// نائب صدر جمہوریہ  وینکیا نائیڈو نے جموں و کشمیر  میں ضلع پلوامہ  کے آونتی پورہ میں  سینٹرل ریزرو  پولس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو  بزدلانہ  حملہ قرار دیتے  ہوئے شہید جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں اپنی  گہری تعزیت کا اظہار کیا  ۔مسٹر نائیڈو نے کہا کہ "میں پلوامہ میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر ہونے والے  دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور شہید جوانوں کو  خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔   مصیبت کی اس گھڑی میں پورا ملک شہیدوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔   بھگوان  شہیدو ں کے اہل خانہ کو صبر دے اور زخمی جوانوں کو فوری صحت  یاب کرے”۔ انہوں نے عالمی برادری سے سرحد پار دہشت گردی کو اسٹریٹجک حکمت عملی کے طور پر حمایت دینے والے  ممالک کی شناخت  کرکے  ان کو  الگ تھلگ کرنے کی اپیل کی۔  مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کے سرغنہ کو سرپرستی دینے والے  ممالک کو نشان زد  کیا جائے”۔ 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا