جموں میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی

0
0

ہی بندوق سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا
یواین آئی

جموںجموں کشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں ایک 30 سالہ فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی جان لے لی۔ یو این آئی کوسرکاری ذرائع سے معلوم ہوا کہ جموں کے پانامہ چوک میں ٹرانزٹ ڈیوٹی پر مامور ایک فوجی اہلکار نے منگل کو اپنی ہی سروس رائفل سے اپنے سر میں گولیاں پیوست کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ فوت شدہ فوجی اہلکار کی شناخت سپاہی سندیپ سنگھ ساکن پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گولیوں کی آواز سنتے ہی اس کے ساتھی جائے موقعہ پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے سندیپ کو مردہ پایا۔ انہوں نے کہا کہ قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو فوج کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سندیپ کے انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات ابھی نامعلوم ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود وادی میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع سبھاش بھامرے نے گذشتہ ماہ راج سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 کے دوران 80 فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ ہوائی فوج میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2017 میں 75 فوجی اہلکاروں کے بارے میں شک کیا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی کی ہے جبکہ سال 2016 میں 104 فوجی اہلکاروں کی موت خودکشی کرنے سے واقع ہوئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا