پلوامہ کے کاکہ پورہ میں ٹیوشن سینٹر میں پراسرار دھماکہ، 28 طلباءزخمی

0
0

یو این آئی
سری نگر جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے میں بدھ کے روز ایک ٹیوشن سینٹرمیں ہوئے پُر اسرار دھماکے میں 28 طلباءزخمی ہوئے۔ یو این آئی کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے کاکہ پورہ علاقے کے ناربل گا¶ں میں قائم ‘فلاح ملت’ نامی ایک ٹیوشن سینٹر میں بدھ کو دن کے قریب دوبجے ایک پر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 28 طالب علم زخمی ہوئے۔ پلوامہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چندن کوہلی نے بتایا کہ پراسرار دھماکہ دن کے قریب دو بجے ہوا۔ انہوں نے بتایا ‘مقامی لوگوں اور پولیس نے زخمی طلباءکو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ واقعہ کی نسبت پولیس تھانہ کاکہ پورہ میں ایف آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں’۔ چندن کوہلی نے بتایا کہ دس زخمیوں کو سری نگر اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا ‘دھماکے میں 16 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے دس بچوں کو سری نگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سبھی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ مزید تفصیلات آپ کے ساتھ شیئر کی جائیں گی’۔ پی ایچ سی کاکہ پورہ کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر واحد نے ایک مقامی روزنامے کو بتایا کہ 14 طلباءکو زخمی حالت میں علاج ومعالجے کے لئے لایا گیا جن میں سے تین طلباءکو خصوصی علاج کے لئے سری نگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تین اور طلباءکو ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کیا گیا۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ کے ایک پرائیویٹ اسکول میں یہ واقعہ دن کے قریب ڈھائی بجے پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ زخمی طلبا کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس بیان میں کہا گیا ‘بدھ کے روز 2 بجکر 30منٹ پر ضلع پلوامہ کے نارہ بل علاقے میں قائم فلاحی ملت نامی پرائیوٹ اسکول (ٹیوشن سینٹر) کے ایک کمرے میں کسی بارودی شئے کا دھماکہ ہوا۔ اس واقعے میں 12طلاب کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ چنانچہ زخمیوں کو فوری طورپر علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سبھی کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے’۔ بیان میں مزید کہا گیا ‘پولیس کے سینئر آفیسر ان جائے وقوع پر پہنچے اور تفتیش کی جارہی ہے کہ یہ واقع کن حالات میں پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا