درختوں پر باندھی ترسیلی لائنیںہر پل موت کو دعوت دے رہی ہیں
شوکت پرواز
ریاسی//کی پنچایت چکلاس کے وارڈ نمبر پانچ لیلنہ کی بجلی لائین 1994 میں درختوں سے لٹکا کر لگائی تھی جو کہ آج تک اسی طرح درختوں سے لٹکی ہوئی سنگل تار لگی ہوئی ہے۔ جب بارش ابھی آسمان میں ہوتی ہے، لائنیں پہلے ہی گر جاتی ہیں۔ لگ بھگ تیس گھروں میں بجلی درختوں پر لگی ہوئی ہے۔ اور بجلی ڈیپارٹمنٹ کرایا وصول کر تاہی ہے ،لیکن درختوں پر تار ہونے کی وجہ سے بجلی بند رہتی ہے۔ لوگوں کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔مقامی شخص غلام محمد ولد سابہ نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری طرف محکمہ نے اکتالیس ہزار روپیہ بل بنا کر رکھا ہے۔ جب کہ علاقہ میں بجلی کبھی بھی نہیں ہوتی۔وہی بات کرتے ہوئے مقامی شخص مشتاق ملک نے گورنر انتظامیہ، ایکسن پی ڈی ڈی ریاسی ودرماڑی سے پر زور گزارش کی ہے کہ ہمیں جلد از جلد بجلی کے کھنبے اور تار دی جائے۔