پنتھرس پارٹی کے بیداری مہم کو مل رہی ہے بھاری حمایت

0
0

بڑھتا نشہ سب کے لئے خطرے کی گھنٹی؛ تمام مسائل غیر سیاسی: منکوٹیہ
ونے شرما
ادھمپور// پنتھرس پارٹی کی جانب سے چلائی جا رہی بیداری مہم آج چوپڑا شاپ چڈھانی، کرتیاڑ اور کامتی پہنچا جہاں پر پنتھرس پارٹی کے ضلع صدر اور سابق ممبر اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیہ نے عوام کو گھڑی رنبل چوپڑا شاپ کے اہم مسائل پر گھر گھر جاکر آگاہ کیا۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اودھمپور شہر کے ساتھ لگتے ان علاقوں میں چٹا نشہ زہر کی طرح پھیل رہا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں بہت نوجوان اس کی زد میں آکر جان گوا بیٹھے ہیں۔ منکوٹیہ نے کہا کہ نشے کو روکنے کے لئے نشہ اسمگلروں پر نکیل کسنا سب سے زیادہ ضروری ہے اور پولیس انتظامیہ ان سے سختی سے نپٹے ۔منکوٹیہ نے کہا کہ یہ مسئلہ کسی سیاست سے جڑے ہوئے نہیں ہیں بلکہ سماجی مسائل ہیں جن سے ہر شخص آج پریشان ہے اور سب کو ایک ساتھ آنا چاہئے ۔ اسی طریقے سے منکوٹیہ نے پانی کے مسئلے پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ اور سیاسی ناکامی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے ترسنا پڑ رہا ہے جبکہ 7 کروڑ کی اسکیم جو انہوں نے ممبر اسمبلی رہتے منظور کروائی تھی اس کے پیسے کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں لگ پایا۔انہوں کہا کہ 25 کروڑ کی بجلی کی منصوبہ بندی کے پیسے کا بھی کوئی پتہ نہیں ہے کہ وہ کہاں خرچ ہوئے ہیں رنمبل کو ماڈل ولیج کا درجہ ابھی تک نہیں مل پانے کو لے کر عوام میں کافی غصہ ہے ۔منکوٹیہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مسائل کو لے کر 16 فروری کو شام 4:30 بجے مشعل ریلی کو ریمبل سے چوپڑا شاپ تک نکالی جائے گی اس میں اپنا قیمتی تعاون دے کر ان اہم مسائل پر اتحاد دکھائیں اور اپنی آواز کو بلند کریں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا