نیشنل کانفرنس لیڈر فاروق بٹ نے کیا حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد کا دورہ

0
0

شاہ ہلال
ڈورو// سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر حلقہ انتخاب ڈورو شاہ آباد فاروق احمد بٹ نے ایک وفد کے ہمراہ ڈورو کا دورہ کیا اور حالیہ برف باری سے ہوئے نقصانات اور عوام کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا۔اپنے دورے کے دوران فاروق بٹ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ حلقہ انتخاب ڈورو کی عوام کودرپیش مسائل خصولیابی،پانی، صحت اور ذرائع آمدورفت کے حوالےسے مسائل کا فوری طور ازالہ کیا جائے، دورے کے دوران فاروق احمد بٹ صاحب نے رنگمنڈو کپرن میں پیش آئے افسوسناک واقع میں ایک جوان سال عورت کی موت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں لواحقین سے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں برابرآپ کے ساتھ شریک ہے۔فاروق بٹ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ حلقہ انتخاب ڈورو کے جو علاقہ برف سے ابھی بھی بند پڑا ہوا ا±ن علاقوں میں فوری طور برف ہٹانے کا کام شروع کیا جائے تاکہ لوگوں کے مشکلاتوں کا ازالہ ہوسکے۔یاد رہے مذکورہ عورت وقت پر طبعی امداد نہ ملنے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی موت کی آغوش میں چلی گئی۔ کیونکہ سڑک سےابھی تک برف نہیں ہٹائی گئی ہے۔بٹ نےگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگروقت پر کپرن رنگمنڈو سڑک سے برف ہٹایا کیا ہوتا تو شاید آج جوان سال عورت اپنی زندگی سے ہاتھ نہ دھو بیٹھتی۔دورے کے دوران فاروق بٹ نے ضلعی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ڈورو کے تمام سڑکوں سے جلد از جلد برف ہٹائی جائے، تاکہ آئندہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا