تربیت حاصل کرنے والوں میں پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے لوگ بھی شامل رہے
لازوال ڈیسک
جموں //ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے حوالے سے یہاں جموں مونسپل کارپوریشن کے کانفرنس حال میںماسٹر ٹرینر کی جانب سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ،جبکہ اس پروگرام کا مقصد آئندہ انتخابات میں عوام الناس کو اپنے حق راھ دہی کا صحیح استعمال کرنے کے لئے بیدار کرنا ہے ، تاہم اس سلسلہ میں متعلقہ ایجنسیوں کی جانب سے میڈیا پرسنزکو بھی یہ ٹرینگ فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ عوام کو اسے روشناش کروا سکیں ، اسی ضمن جی ایم سی جموں کے کانفرنس حال میں پردیپ سنگھ جائنٹ کمشنر اور سونینا شرما سیکریٹری جے ایم سی کی موجودگی میں اس تربیتی پرواگرام کا انعقاد ہوا، جس میں پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے علاوہ جموں مونسپل کارپویشن کے اسٹاف کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی والے انتخاباتی اوزار کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ تربیت حاصل کی ۔