لتھرا پبلک اسکول جموں نے منایا ساٹھواں یوم تاسیس

0
0

میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے کی بطور مہمان خصوصی شرکت
لازوال ڈیسک
جموںلتھرا پبلک اسکول پیلس روڈ تالاب ٹلو اور شیم راک آئیکنس اینڈ اینجلس نے یہاں ابھیناو تھیٹر جموں میں اپنا ساٹھواں یوم تاسیس منایا ۔ اس موقع پر میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کی صدارت جوائنٹ کمشنرجے ایم سی پردیپ منہاس نے کی ۔وہیں تقریب میں سنینا شرما سیکریٹری جے ایم سیئ، محمد الیاس خان ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی ۔اس موقع پر اسکولی طلاب نے اپنے رنگا رنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام سے سامعین کو مخصوض کرتے ہوئے شیو ا تانڈو، پنجابی بھنگڑا ،ڈانس اور موسیقی میں جینا پہاڑاں دا پیش کئے ۔دوران تقریب چیئرمین راجیو لتھرا نے اسکول کی خصولیابیوں کی جانکاری فراہم کی جبکہ مہمان خصوصی نے اسکولی طلاب کو اسناد اور تمغوں کے ساتھ اسکول کو نیک خواہشات اور دعاﺅں سے نوازتے ہوئے کہا کہ کبڈی اور کھو کھو جیسے کھیلوں میں بھی محنت کریں جن سے جسمانی طاقت ملتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا