وسطی ضلع گاندربل اورر بڈگام میں پولیس نے آٹھ افراد کو کیا گرفتار،نشیلی اشیاءبھی ضبط
مختار احمد
گاندربلجموں کشمیر پولیس نے ڈرگ مافیا کے خلاف اپنی جنگ جاری رکھتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے نشیلی اشیاءبھی ضبط کر کے معاملہ درج کیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس اسٹیشن صفاپورہ مانسبل گاندربل کو ایک اطلاع ملی کہ کچھ لوگ علاقے میں نشیلی اشیاءکی تسکری کرنے والے ہیں اطلاع ملتے ہی پولیس متحرک ہوگئی اور مانسبل کراسنگ کے نزد ایک ناکہ لگایا جس دوران وہاں سے ایک سینٹرو گاڑی زیر نمبر 9454۔HRO9Pگزری جس کو پولیس نے روکا اور اس کی تلاشی لی تلاشی کے دوران پولیس نے گاڑی سے ایک بوری میں رکھا تقریباً 15کلو پوپی ضبط کیا اور گاڑی میں سوار پانچ افراد جن میں واگہامہ بیجبہاڑہ کے زبیر منظور شاہ،شاہد منظور،بشارت احمد ڈار ، کرہامہ کے شبیر احمد حجام ،عارف احمد شیخ شامل ہیں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے خلاف ایک کیس زیر نمبر02/2019us8/15 29 NDPS Act120 B RPCدرج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔دریں اثنا ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد نے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ کسی غلط سنگت میں نہ پڑیں۔ادھر بڈگام ضلع میں ہمہامہ پولیس نے ایک کاروائی کے دوران تین ڈرگ سمگلروں کو گرفتار کر کے ان کی تحویل سے کافی مقدار میں فکی اور Spasmoproxyoan کپشول ضبط کئے ہیں اوورگرفتار ہوئے افراد کی شناخت بورن پٹن کے فاروق احمد ڈار،حیدر پورہ سری نگر کے شاہنوز احمد گنائی اور مدثر قادر گنائی کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے پولیس اسٹیشن ہمہامہ میں ایک کیس زیر نمبر 24/2019 درج کیا ہے۔