بھاجپا نے اقتدار کیلئے عوام سے کیا دھوکہ:یوتھ کانگریس

0
0

مہم کا آغاز نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ روابط میں رہنے کیلئے کیا گیا :جگدیپ گولڈی
لازوال ڈیسک
جموںرائے پور دومانہ حلقہ انتخاب کے گاﺅں کنگڑمیں یوتھ کانگریس کی مہم ’ چلو پنچائت ،چلو وارڈ‘ پہنچی جہاں یوتھ کانگریس کارکنان نے عوامی مسائل کو سماعت کیا ۔اس موقع پر جگدیپ گولڈی آئی وائی سی سیکریٹری نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کا آغاز نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ روابط میں رہنے کیلئے کیا گیا ہے ۔انہوں نے اس دوران بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے اقتدار کی خاطر عوام سے دھوکہ کیا ہے ۔وہیں ادھے بھانو چب صدر پردیش یوتھ کانگریس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ریاست کی عوام کی مشکلات کا حل کر سکتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا