دیہی علاقہ جات میں فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کام رکے پڑے ہیں:انیل شرما
لازوال ڈیسک
جموںآل جموں وکشمیر پنچائت کانفرنس نے یہاں ریاست کے گورنر پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پنچائتوں کو فوری فنڈ واگزار کئے جائیں تاکہ ترقیاتی کاموں کی شروعات ہو سکے ۔اس سلسلے میں آل جموں وکشمیر پنچائت کانفرنس کے ریاستی صدر انیل شرما نے بلاک ڈنسال میں پنچوں اور سرپنچوں کے ایک وفد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقہ جات میں فنڈ کی عدم دستیابی کی وجہ سے کام رکے پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اب تک ایک پیسہ بھی واگزار نہیں کیا گیا ۔شرما نے اس ضمن میں ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو خصوصی طور پر حل کیا جائے کونکہ یہ ہر گھر کی مشکلات سے جڑا مسئلہ ہے ۔اس موقع پر رمال سنگھ، بلبیر سنگھ، امجد بیگ، مانسا رام و دیگران موجود تھے۔