کہا ایک ماہ سے ملازمین اپنے مطالبات کو لیکر احتجاج پر ہیں
لازوال ویب ڈیسک
مینڈھرپی ڈی پی لیڈر ایڈوکیٹ ندیم رفیق خان نے یہاں اپنے ایک بیان میں این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال کے پیش نظر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ سے این ایچ ایم ملازمین احتجاج پر ہیں جو کافی محنت ولگن سے م،حکمہ میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے اور اب ہزاروں کی توداد میں یہ ملازمین احتجا ج پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر انتظامیہ کو گزشتہ سرکا ر کے کئے گئے وعدے کا نفاذ کرنا چاہئے اور حکومت کو ان ملازمین کیلئے ایک پالیسی مرتب کرنی چاہئے تاکہ ان ملازمین کے مسائل کا ازالہ کیا جائے۔