این ایچ ایم ملازمین کی احتجاجی ریلی پولیس نے بنائی ناکام

0
0

درجنوں گرفتار؛ مطالبات حل نہ ہوئے تو احتجاج میں شدت لائی جائیگی: ملازمین
کے این ایس

سرینگر؍؍اپنے جائز مطالبات کو پورا کرانے کی خاطر کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے نیشنل ہیلتھ مشن سے وابستہ ملازمین کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے ناکام بناتے ہوئے درجنوں ملازمین کو حراست میں لے لیا۔ادھر احتجاجی ملازمین نے ریاستی حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی جائز مانگوں کو فوری طور حل نہیں کیا گیا تو وہ اپنے احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہوں گے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرینگر کی پریس کالونی میں منگلوار کو اُس وقت افرا تفری کا ماحول دیکھنے کو ملا جب یہاں نیشنل ہیلتھ مشن سے وابستہ سینکڑوں ملازمین نے جمع ہوکر اپنے جائز مطالبات کو پورا کرانے کی خاطر احتجاج کیا۔ احتجاجی ملازمین مانگ کررہے تھے ان کے دیرینہ مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے جن میں عارضی ملازمین کی خدمات کو مستقل کرنا سرفہرست ہیں۔ ادھر احتجاج پر بیٹھے ملازمین نے جونہی پریس کالونی سے باہر آکر شہر کے مصروف ترین مارکیٹ ریذیڈنسی روڑ کی طرف پیش قدمی کرنی چاہی تو اسی دوران یہاں پولیس کی بھاری جمعیت نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں یہاں جمع ہوئے ملازمین نے اپنی جائز مانگوں کو پورا کرانے کی خاطر احتجاج کیا جس دوران ملازمین نے ریذیڈنسی روڑ کی جانب پیش قدمی کرنے کی کوشش کی تاہم یہاں پر موجود پولیس اہلکاروں نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران طرفین کے مابین کئی منٹوں تک گھتم گھتا کی کیفیت دیکھنے کو ملی جس کے بعد پولیس نے کئی ملازمین کو حراست میں لیتے ہوئے انہیں کوٹھی باغ تھانے میں نظر بند کردیا۔اس دوران احتجاج کررہے ملازمین نے کشمیرنیوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہیلتھ مشن سے وابستہ ملازمین گزشتہ کئی مہینوں سے احتجاج پر بیٹھے ہیں۔ ہماری مانگ ہے کہ مشن کے تحت کام کررہے برسوں سے عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ مشن کے تحت اس وقت بہت سارے ملازمین نے اپنی معیاد مقرر کی ہے تاہم ایسے ملازمین کو ابھی تک مستقل نہیں کیا گیا جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر دیگر محکمہ جات کے ملازمین کو چند برسوں کے بعد ہی مستقل کیا جاتا ہے تو این ایچ ایم سے وابستہ ملازمین کے ساتھ یہ سلوک کیوں؟ انہو ں نے کہا کہ اگر چہ ہم نے باربار ریاستی حکومت کی نوٹس میں اپنے مسائل کو لانا چاہا تاہم ہر بار ہمارے مطالبات کو کان نہیں دھرا گیا۔اس موقعے پر احتجاج کررہے ملازمین نے ریاستی حکومت کو کڑا انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی مانگوں کو فوری طور پر حل نہیں کیا گیا تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم چھیڑنے کا اعلان کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا