ےو اےن اےن
ٹوکیو ´//جاپان کی تیراکی کی ملکہ ریکاکوایکی ،جو کہ آئندہ سال کے ٹوکیو اولمپکس میں حقیقی گولڈ میڈل جیتنے کی امید رکھتی ہیں،کو لیوکیمیا(خون کا سرطان) کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے،یہ بات 18سالہ کھلاڑی نے منگل کو ایک ٹوئٹ میں کہی۔یک حیران کن اعلان میں ایکی نے کہا کہ بیمار محسوس ہونے کے بعد میں آسٹریلیا سے جلدی واپس آگئی تھی اورٹیسٹوں کے بعد لیوکیمیا کی تشخیص ہوئی ہے،میںاب بھی خود اپنے طور پر یقین نہیں کرسکتی ہوں اور میں الجھن کا شکار ہوں۔ایکی نے گزشتہ سال کے ایشیائی مقابلوں میں چھ گولڈ میڈل جیت کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور اپنے آبائی شہر میں2020ءکے اولمپکس مقابلوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی،جہاں وہ متعدد مقابلوں میں بالخصوص خواتین کی 100میٹر بٹرفلائی ریس میں گولڈ میڈل جیتنے کی امیدوار تھی۔