یواین آئی
نئی دہلی؍؍تنازعات سے گھر ے رافیل طیارہ سودے پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) کی زیرانتظار رپورٹ منگل کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کی گئی۔خزانہ کے وزیر مملکت پی رادھا کرشنن نے راجیہ سبھا میں اس رپورٹ کو پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے اسے لوک سبھا میں بھی رکھا۔لوک سبھا اسپیکر سمتر ا مہاجن نے ایوان میں کانگریس کے لیڈر ملک ارجن کھڑگے کے رپورٹ کو ایوان میں پیش کرنے سے پہلے میڈیا میں لیک کرنے کے الزام پر کہا کہ رافیل سے وابستہ سی اے جی کی رپورٹ ایوان کی میز پر رکھی جاچکی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ اپنی پارٹی کے لیڈر ہیں ۔ آپ کو پتہ ہونا چاہئے ۔ خزانہ کے وزیرمملکت پی رادھاکرشنن نے یہ رپورٹ ایوان کی میز پر رکھی ہے ۔اس سے پہلے مسٹر کھڑگے نے الزام لگایا کہ رافیل پر کیگ کی رپورٹ راجیہ سبھا میں پیش کی جاچکی ہے ۔ یہ رپورٹ لیک بھی ہوچکی ہے لیکن لوک سبھا میں یہ رپورٹ اب تک نہیں رکھی گئی ہے ۔