قرول باغ کے ہوٹل میں زبردست آگ،17 ہلاک

0
0

یو این آئی

نئی دہلی، // وسطی دہلی کے قرول باغ میں منگل کو علی الصبح ایک چار منزلہ ہوٹل میں زبردست آگ لگنے سے تین خواتین اور ایک بچہ سمیت 17 لوگوں کی موت ہوگئی اور  11 زخمی ہوگئے۔دہلی فائر بریگیڈ کے مطابق قرول باغ کے گردوارہ روڈ پر ارپت ہوٹل میں علی الصبح لگی اس زبردست آگ میں 35 لوگوں کو بچایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق جان بچانے کے لئے لوگ  بالائی منزل سے بھی کود گئے۔پولس سپرنٹندنٹ ایم ایس رندھاوا نے میڈیا کو بتایا کہ آگ سے 17 لوگوں کی موت ہوگئی۔
فائر بریگیڈ کے مطابق مرنے والوں میں تین خواتین  اور ایک بچہ سمیت مرنے والوں میں کل 17  افراد شامل ہیں۔ تین زخمی خواتین میں دو کا علاج  لیڈ ہارڈنگ اسپتال میں اور ایک کا بی ایل کپوراسپتال میں ہورہا ہے۔فائر بریگیڈ کے مطابق ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع علی الصبح 4 بج کر 30 منٹ پر موصول ہوئی  اور فوری طور سے بڑی تعداد میں  آگ بجھانے کی گاڑیوں کو بھیجا گیا ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔آگ کی وجوہات  کا ابھی پتہ نہیں چل سکاہے۔  ہوٹل کے گلیارے  لکڑی کی بنی ہونے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے آگ لگنے  کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  متاثروں کے اہل خانہ کے تئیں اپنے گہرے دکھ کا اظہارکیا ہے اور زخمیوں کے فوری صحت  مند ہونے کی دعا کی ہے۔دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے معاملے کی ضلع مجسٹریٹ سے جانچ کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ دم گھٹنے کی وجہ سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مسٹر جین نے کہا کہ اس معاملے میں جو بھی لاپروائی کے لئے ذمہ دار ہوگا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔تقریبا پچیس سال پرانے اس ہوٹل میں 40 کمرے ہیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے ہوٹل دھوئیں سے بھر گیا۔ جان بچانے کے لئے لوگ  بالائی منزل سے ہی  کود پڑے۔ دم گھٹنے کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کی موت ہوئی ہے۔دہلی کے نائب وزیراعلی  منیش سسودیا نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  متاثروں کے تئیں  دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ پر لکھا ہے کہ ’’حادثے کی وجہ سے  دہلی حکومت  کے چار برس مکمل ہونے کے موقع پر  منگل کی شام کے پروگرام کو ملتوی کردیا گیا ہے۔‘‘دہلی کے سابق وزیراعلی او ریاستی کانگریس  صدر شیلا دکشت نے ارپت ہوٹل میں زبردست آگ  لگنے کے حادثے پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے بہادر فائر بریگیڈ اہل کاروں نے زبردست محنت سے اس حادثے میں پھنسے لوگوں کو بچایا۔
یو این آئی

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا