مختار احمد
گاندر بلسوچھ بھارت ابھےان کو نظر انداز کر کرتے ہوئے مونسپل کمےٹی گاندربل صفائی ستھرائی کرنے کے بجائے کوڑا کر کٹ کو سڑکوں کے کناروں پر جمع کرکے راہ چلنے والوں کے لئے مشکلات پےدا کر رہی ہے ۔اطلاعات کے مطابق اگرچہ مرکزی سرکار نے سال 2014مےں سوچھ بھارت ابھےان کے تحت اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شروع کےا تھا تاہم سرکاری محکموں کی طرف سے اس کو عملانے مےں لےت لےل سے کام لےا جارہا ہے ۔ مونسپل کمےٹی گاندربل کے کام کو ماےوس کن قرار دےتے ہوئے عوامی حلقوں نے کہا کہ اگرچہ کمےٹی کے پاس اےک اچھی خاصی افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشےنی بھی موجود ہےں تاہم زمےنی سطح پر کام نہ ہونے کے برابر ہے ۔عوامی حلقوں نے بتاےا کہ مونسپل کمےٹی واڑوں سے نکلنے والے کوڑے کرکٹ کو کئی اہم شاہراہوںکے کناروں پر جمع کر کے راہ گےروں کے لئے دشوارےاں پےدا کر تی ہےں عوامی حلقوں نے بتاےا کہ مونسپل کمےٹی گاندربل مےں کئی سالوں سے مقامی ملازم تعےنات ہےں جنہوں نے ےہاں اپنی اےجاداری قائم کی ہے مقامی لوگوں نے گورنر انتظامےہ سے مونسپل کمےٹی گاندربل اُور ہالےنگ کرنے کا مطالبہ کےا ہے ۔