کہا ہمیں انتظامیہ کی جانب سے نہ تو انصاف ملا اور نہ ہی ضلع انتظامیہ نے تعاون دیا ہے
توصیف رضا گنائی
منڈی۔پونچھ//ضلع پونچھ کے سرحدی علاقہ شاہپور کا مڈل سکول گیگیاں برف کی وجہ سے کافی متاثر ہو رہا ہے تفصیلات کے مطابق سکول کے چاروں طرف برف کے ڈھیر لگے ہیں جس کی وجہ سے سکول میں آنا جانا اسکول کا عملہ اور اسکولی طلاب کو مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے اس سلسلہ میں سماجی کارکن عبدلرشید شاہپوروی اور دیگر سماجی کارکنان نے ضلع انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے دیگر علاقوں میں بھی برف باری ہوتی ہے اتنا قہر صرف شاہپور میں نہیں ہونا چاہیے نہ تو مڈل اسکول کی طرف اسکول کے عملہ کو کوئی توجہ ہے اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی معقول انتظام کیا گیا ہے کیونکہ اس اسکول میں صرف اور صرف غریبوں کے بچے تعلیم حاصل کرہے ہیں انہوں نے کہا اگر ایسے چلتے رہا ہم اپنے بچوں کو اس سکول سے کنارے ہی کروانا مناسب سمجھےں گے کیونکہ جب بھی کوئی بات ہوتی ہے تو اسکول کا عملہ بھی ناراض ہو جاتا ہے اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کبھی بھی ہمیں نہ تو انصاف ملا اور نہ ہی ضلع انتظامیہ نے تعاون دیا ہے۔