محکمہ صحت کی جانب سے سرنکوٹ میں سوائین فلو وائرس پر بیداری پروگرام کا انعقاد

0
0

 

فتخار جعفری /آکاش ملک
سرنکوٹ// مہلک بیماری سوائین فلو وائرس کے متعلق بلاک آفیسر سرنکوٹ ذوالفقار چوہدری نے ایک پروگرام منعقد کیا جس میں آشا ورکران اور دیگر ہیلتھ عملہ نے شمولیت اختیار کی۔اس موقعہ پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ممتاز بھٹی ، ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شمیم بھٹی نے بھی پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور آشا ورکران کو یہ ہدایات جاری کی کہ محنت و لگن سے اپنی سرکاری خدمات انجام دیں اور عام لوگوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کریں۔اس موقعہ پر بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ نے سوائین فلو وائرس کے متعلق جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہلک بیماری ہے تاہم لوگوں کو اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مزید سوائین فلو وائرس کی علامات اور اپنے آپ کو اس بیماری سے محفوظ رکھنے کی احتیاطی تدابیر بھی بتائی۔انہوں نے سوائین فلو وائرس کی علامات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص کو زکام ،کھانسی ، سینے میں درد اور سانس لینے میں مشکل ہو رہی ہو تو اس صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ اس بیماری کے متعلق مریض کا معائنہ کیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بیماری سے نمٹنے کے لئے خصوصی طور پر سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک تحصیل سرنکوٹ میں سوائین فلو سے ایک خاتون کی موت واقع ہو چکی ہے جسکا تعلق بفلیاز سے ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ خاتوں کی ورثاءکے لئے ویکسین دستیاب کروائی گئی ہے جو کہ احتیاطی طور پر ان کو دی جائے گی۔واضح رہے کہ اب تک صوبہ جموں میں سوائین فلو سے تین اموات واقع ہو چکی ہیں جن میں ایک جموں اینڈ کشمیر پولیس ایس ڈی پی او بھی شامل ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا