شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں آتشزدگی، چار رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر

0
0

سری نگر،//شمالی کشمیر کے سب ضلع ہندوارہ کے راجور علاقے میں دوران شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں چار رہائشی مکان اور ایک گاؤ خانہ خاکستر ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے بہنی پورہ راجور علاقے میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ فائر ٹنڈرس نے فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ کر آگ کو قابو میں تو کر لیا لیکن چار رہائشی مکانوں اور ایک گاؤ خانے کو خاکستر ہونے سے نہ بچا سکے۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے کارروائیاں شروع کی ہیں۔
دریں اثنا مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے متاثرین کو مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا