’جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں اسکل ڈیولپمنٹ، اسٹارٹ اپ ماحولیات اور انٹرپرینیورشپ‘پر تبادلہ خیال کیا گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی شری رنویر کیمپس کے شعبہ جدید مضامین کے زیراہتمام گزشتہ 14 مارچ سے چل رہا 3 روزہ یوتھ اینڈ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام آج اختتام پذیر ہوگیا۔وہیں یوتھ اینڈ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے کوآرڈینیٹر یوگیندردکشٹ نے کہا کہ تین روزہ یوتھ اینڈ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا تھیم’جموں و کشمیر کے نوجوانوں میں اسکل ڈیولپمنٹ، اسٹارٹ اپ ماحولیات اور انٹرپرینیورشپ‘ تھا۔ تاہم پروگرام کے مہمان خصوصی پدم شری پروفیسر آر کے سنہا، شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی، کٹرا کے وائس چانسلر تھے۔جہاں مہمان ذی وقار کے طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر زوراور سنگھ جموال جنرل سکریٹری پریس کلب شامل ہوئے۔ پروگرام کی صدارت کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر مدن موہن جھا نے کی۔دریں اثناء فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام میں جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں سے آنے والے نوجوانوں کو 3 دن تک ہنر مندی سے متعلق موضوعات پر تربیت دی گئی۔ جس میں 12 سیشنز میں شرکاء کو مختلف موضوعات پر ٹریننگ دی گئی۔ وہیںافتتاحی سیشن میں جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر سدرشن کمار نے جموں و کشمیر حکومت کی طرف سے پوری ریاست میں چلائی جا رہی اسکیموں کے بارے میں بتایا کہ کس طرح نوجوان ہنر مندی کی ترقی میں حصہ لے سکتے ہیں۔ افتتاحی سیشن کے ایک اور مقررنریش منوترا نے اپنے خطاب میں بتایا کہ جنگلات اور ماحولیات کے میدان میں بہت سے نئے اسٹارٹ اپس ہیں، جن میں روزگار کے بہت سے مواقع ہیں۔اگلے سیشن میں سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی کے شعبہ وید کے چیئرمین پروفیسر منوج مشرا نے سنسکرت میں ملازمتوں کے مواقع کا موضوع پیش کیا۔ پہلے دن کے آخری سیشن میں، شرت چندر شرما، ڈین، شعبہ جدید مضامین، سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی، نئی دہلی نے نوجوانوں میں شخصیت کی ترقی کے موضوع پر شرکاء کو تربیت دی۔ دوسرے دن کے پہلے سیشن میں سنٹرل یونیورسٹی آف جموں کے نریش شرما نے بنیادی انتظامی ہنر کے موضوع پر شرکاء سے گفتگو کی۔ وہیں دوسرے دن کے پانچویں سیشن میں آئی ٹی آئی جموں کے وائس پرنسپل راجیش بنوترا نے سکل ڈیولپمنٹ کے تحت مختلف سی سی ایس اسکیموں کے بارے میں بتایا۔ دوسرے دن کے آخری سیشن میں، پروفیسر مدن موہن جھا، ڈائریکٹر، سینٹرل سنسکرت یونیورسٹی، جموں نے شرکاء کو خود روزگار کے موضوع پر تربیت دی۔