جیتنے والے طلباء میں انعامات تقسیم
فرید احمد نائک
ڈوڈہ ؍؍”جہیز ایک سماجی لعنت” کے موضوع پر اْدھیانپور میں تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریری مقابلہ وائس آف اْدھیانپور کی طرف سے منعقد کیا گیا۔جس میں اردو اور انگریزی میں تقاریر پیش کی گئیں۔تقریری مقابلے میں تحصیل بھرت بگلہ سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلباء نے شرکت کی۔ جسکے بعد مقابلے میں فاتح مقریرین میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ جس میں فرقان پبلک اسکول دالی کی طالبہ فضا انجم نے پہلی پوزیشن، فریدیہ ماڈل ہائر اسکینڈری اسکول ڈوڈہ کی طالبہ مسکان جاوید بٹ نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن زینب صدیقہ راتھر نے حاصل کی۔