کہا منشیات فروشوں کو گرفتار کر ماحول کو پاک کرے انتظامیہ
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍منشیات جو اس وقت جموں کشمیر کے اکثر نوجوانوں کو اپنی گرفت میں لے چکی ہے اسی سلسلہ میں انجمن اسلامیہ بھدرواہ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا جو زیر صدارت صدر انجمن اسلامیہ بھدرواہ پرویز احمد شیخ منعقد ہوا۔ اس موقع پر صدر نے منشیات کی بری لت پر روشنی بھی ڈالی اور والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنی اولادوں پر نظر رکھیں ۔ان کی دن بھر کی مصروفیات کیا ہیں اور وہ کسی قسم کے دوستو کے ساتھ اپنا وقت گزارتے ہیں اگر ایسا کرنے سے آپکو لگتا ہے کہ اپ کا فرزند کسی غلط سوسائٹی سے منسلک ہیں تو آپ آگے آکر اس کی تمام تفصیل پولیس کو فراہم کر ایک نیک والدین اور اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہیں ۔شیخ نے انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ ان منشیات فروشوں کی جلد سے جلد گرفتار کر بھدرواہ کا بگڑتا ماحول صاف کریں ۔مزید یہ بھی کہا کہ ان منشیات فروشوں کے بڑے گروہوں کو گرفتار کریں جو اس لعنت کو بھدرواہ میں تقسیم کرتے ہیں اپنے ایجنٹوں کی طرف سے جب دینے والے ہی پولیس کی گرفت میں ہوں گے تو بھدرواہ خوبخد ماحول صاف ہوگا۔’’ اس کے لیے انجمن اسلامیہ بھدرواہ انتظامیہ کو ہر تعاون دینے کوتیار ہے ‘‘۔شیخ پرویز نے کہا۔