شاہ محمد ماگرے
کاہرہ؍؍مدرسہ عربیہ اسلامیہ فیض العلوم ٹانٹہ میں سالانہ امتحان اختتام پذیرہوا۔گزشتہ روز تحصیل کاہرہ کے موضع ٹانٹہ میں واقع مدرسہ عربیہ اسلامیہ فیض العلوم ٹانٹہ میں طلباء کے سالانہ امتحانات منعقد کرائے گئے، جس میں حضرت مولانا تنویر احمد مہتمم مدرسہ اشاعت العلوم عثمان آباد باتھری حافظ یاسر حسین مدارس تجویدالقرآن چبّٰہ نے شرکت فرمائی،حضرات نے بڑی باریکی سے بچوں کا تعلیمی جائزہ لیا، جس میں بچوں کو کافی حد تک کامیاب پایا اور تعلیمی نظام کو سراہا۔مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد اشرف نے کہا کہ لاک ڈاون میں تعلیمی نظام دھرم بھرم ہوگیا تھا مگر پھر حکومت کی گائڈ لائن آجانے کے بعد دوبارہ تعلیمی نظام شروع کیا جس میں الحمدللہ کافی تعداد میں بچوں نے داخلہ لیکر اپنی تعلیم شروع کی، اٰج رواں سال کا سالانہ امتحان منعقد کرایا، بعد نماز ظہر ایک مختصر سا تشجیعی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں حضرت مولانا تنویر نے بچوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوب محنت سے پڑھو،اور علم میں پختگی حاصل کرو، باطل کی مکاری و عیاری سے بچنے کی پوری پوری کوشش کرو،کیونکہ باطل کی شازشوں کا مقابلہ بغیر علم کے نہیں ہوسکتا، آج غیروں کی کوشش یہی ہے کیسے امت مسلمہ کو قراٰن و علماء سے دور کردیا جائے، کیونکہ اس کے بغیر اسلام کو نہیں مٹایا جاسکتا، اس لیے اپنے اساتذوں سے محبت کرو، اور قراٰن کی تعلیم کو پوری محنت و لگن کے ساتھ رہو۔