مینڈھر کالج میں منعقدہ انٹر کالج کوئز میں کے سی میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی

0
0

ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے چھوٹے شاہ میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ میں منعقدہ ایک انٹر کالج کوئز میں کے سی میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی ٹیم نے اوّل پوزیشن حاصل کی۔پروفیسر نصرت کوثر اور فتح محمد عباسی کی رہنمائی میں اور پروفیسر ایم ایچ شاہ کی مجموعی نگرانی میں انجم فردوس، سامیہ پروین اور محمد عابد پر مشتمل کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کے طلباء کی ایک ٹیم نے انٹر کالج کوئز میں حصہ لیا جس میں ڈگری کالج مینڈھر اور ڈگری کالج سرنکوٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا جس میں بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرشن چندر میموریل گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کی ٹیم نے اوّل پوزیشن حاصل کی جبکہ ڈگری کالج مینڈھر اور ڈگری کالج سرنکوٹ نے دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔کوئز مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو کالج کے پرنسپل پروفیسر رینہ اور مہمانِ خصوصی کے طور پر شامل ہوئے پروفیسر ڈاکٹر راؤف احمد نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انعامات و اعزازات سے بھی نوازا جبکہ اسی طرز پر دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بھی انعامات و اعزازات سے نواز کر انکی حوصلہ افزائی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا