سی ای او پونچھ عبدالمجید نے تحصیل سرنکوٹ کے مختلف سکولوںکا دورہ کیا

0
0

آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍سی ای او پونچھ عبدالمجید نے ڈی پی او پونچھ نریندر موہن سوری، پرنسپل ہائر اسکنڈری اسکولبفلیاز سید امتیاز کاظمی، زیڈ ای او بفلیاز شوکت بخاری اور برکت حسین چودھری سینئر لیکچرر کے ساتھ کے جی بی وی سرنکوٹ ،جی پی ایس اپر سانگلہ اور ہائی اسکولسانگلہ کا دورہ کیا۔ وہیں دورے کے دوران سی ای او پونچھ نے ہائی اسکول سانگلہ کے طلباء سے بات چیت کی اور جی پی ایس اپر سانگلہ میں طلباء کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول سانگلہ کے اساتذہ کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہوئے،۔اس دوران سی ای او موصوف نے موقع پر ہی زیڈ ای او بفلیاز کو 2 پلس 2 کمروں کی تعمیر کی ہدایت کی۔ تاہم سی ای او پونچھ نے ہائی اسکول سانگلہ کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر سٹاف ممبران کو بھی ہدایت کی کہ 5+5 کمروں، لیبارٹری اور ٹوائلٹ کمپلیکس کی ڈی پی آر فوری طور پر تیار کی جائے اور دو دن کے اندر ڈی پی آر سی ای او آفس پونچھ کو بھجوائی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا