کرن جوہرکی چہیتی کہنے پرکنگنا کوعالیہ کا کرارجواب

0
0

اگرغیر ارادی طور پر میری وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو مجھے نہیں معلوم‘عالیہ بھٹ
ےواین این
ممبئی//بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ کنگنا رناوت کو پروڈیسرکرن جوہر کی چہیتی کہنے پر کھری کھری سنادیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کنگنا رناوت ایسی اداکارہ ہیں جو اپنی سوچ کا اظہار کھل کرکرتی ہیں اور اس حوالے سے وہ کسی سے نہیں ڈرتیں۔ اداکارہ نے کچھ روز قبل عالیہ بھٹ کوپروڈیوسرکرن جوہر کی چہیتی کا لقب دیا تھا اورکہا تھا کہ عالیہ کو تو کسی بھی حوالے سے اپنا بیان تک دینا نہیں آتا۔ تاہم اب اداکارہ عالیہ بھٹ بھی پیچھے نہیں ہٹیں اورانہوں نے کنگنا کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرکنگنا کو مجھ سے کچھ شکایتیں ہیں توان سے ذاتی طور پربات کریں گی، وہ کبھی بھی اداکارہ کے اس بیان سے متعلق میڈیا پرتبصرہ نہیں کریں گی۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس بات کا اظہارکرچکی ہیں کہ انہیں کنگنا رناوت پسند ہیں اورجس طرح وہ اپنی سخت سے سخت بات کہہ جاتی ہیں وہ بھی تعریف کے قابل ہے لیکن اگرغیر ارادی طور پر میری وجہ سے انہیں کوئی تکلیف پہنچی ہے تو مجھے نہیں معلوم، لیکن میں کبھی بھی ان کے اس بیان پر کوئی بھی رد عمل نہیں دوں گی اورنہ ہی کبھی ان کی طرح اس قسم کے بیان جاری کروں گی جو میڈیا کی زینت بنیں۔اس سے قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران کنگنا نے عالیہ کا نام نہ لیے بنا یہ بھی کہا تھا کہ اس طرح کی لڑکیاں چاہتی ہیں کہ میں ان کی نئی فلموں کوخوب پروموٹ کروں لیکن وہ کبھی بھی میرے کام کو پروموٹ نہیں کرتیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا