ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقوں میںبرفباری سے میوہ باغات کو شدید نقصان

0
0

ایک خاص ٹیم تیار کر ضلع ڈوڈہ کے مختلف علاقہ جات میں بھیجی جائے:عوام
اکرم ملک
ڈوڈہ // ضلع ڈوڈہ کے میدانی و بالائی علاقہ جات میں حالیہ برفباری کی وجہ سے میوہ باغات کو شدید نقصان ہوا ہے وہیں کئی رہائشی مکانات بھی برفباری کی وجہ سے پوری طرح تباہ ہوئے ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کے مختلف مقامات جن میں چرالہ، فھگسو، ٹھاٹھری، بونجواہ،کاہرہ، ٹانٹہ، باتھری چالر، چنیاس،امرتپورہ، گنڈو، تلوگڑہ، چنپل، چلی ہڈل، منو کٹا، کہل ،جوگاسر چانٹی بالہ سے مقامی لوگوں نے لازوال کو بتایا کہ حالیہ دنوں برفباری کی وجہ سے جہاں لاکھوں کے میوے باغات تباہ ہوئے ہیں وہیں کئی رہائشی مکانات بھی پوری طرح تباہ ہوئے ہیں جس سے عام لوگ پریشان حال ہیں۔انہوں نے کہا کہ شدید برفباری سے قومی شاہراہ کے ساتھ ساتھ دور دراز دیہات کے ساتھ جوڑنے والی رابطہ سڑکوں کی حالت بدتر ہو چکی ہیں جس سے لوگوں کو راشن و دیگر اجناس دستیاب کرنے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ضلع ڈوڈہ میں حالیہ برفباری سے جہاں میوہ باغات ختم ہوئے ہیں وہیں بجلی کی ترسیلی لائنیں لوہے کے کحمبوں سمیت اکھڑ چکے ہیں,یاد رہے کہ بالائی علاقوں میں راشن و دیگر اجناس کی بھی شدید قلت ہوئی ہے جس سے مقامی لوگ پریشان حال ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کے مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ سماجی کارکنان نے ڈپٹی کمیشنر ڈوڈہ سے گزارش کی ہے کہ ضلع ڈوڈہ میں حالیہ برفباری سے ہوئے نقصانات کے لیے ایک خاص ٹیم بھیجی جائے جو علاقہ جات میں نقصانات کی رپورٹ تیاری کر کے پیش کریں گے تاکہ لوگوں کو نقصانات کا معاوضہ ملے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا