جموں میں بھی احتجاجی ریلی کا اہتمام ،حاجی عنائت علی اور فروز احمد خان نے کی شرکت
سجاد حسین
کرگلریاست میں نئے صوبے کے فیصلے کے بعد صوبائی ہیڈکوارٹر کو لیہہ میں رکھنے کے فیصلے پر کئی طرح احتجاج ہو رہے ہیں ۔اس ضمن میں پورے کرگل میں کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی بند کال کے دوران پورے ضلع کرگل میں سرگرمیاں بند رہی ۔وہیں سی ای سی ۔ایل اے ایچ ڈی سی کرگل نصیر حسین منشی نے برو کرگل اک دورہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ تمام سرکاری محکمہ جات بند ہیں ۔اس دوران سماجی کارکن سجاد کرگلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی گورنر عوامی شکایات کو سماعت کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔وہیں بند کال کے چلتے کربلا کمپلکس ریزیڈنسی روڈ جموں سے ایک احتجاجی ریلی کا بھی انعقاد کیا گیا جو پریس کلب جموں میں اختتام پذیر ہوئی جس میں پانچ ہزار مرد و زن نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں اس ریلی میں چیئر مین قانون ساز کونسل حاجی عنائت علی اور سی ای سی ۔ایل اے ایچ ڈی سی کرگل فروز احمد خان بھی شامل ہوئے۔