نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر رانا نے کی بطور مہمان خصوصی شرکت
لازوال ڈیسک
جموںنگروٹہ حلقہ انتخاب کے چناب ویلی پبلک اسکول رانجن کے یوم تاسیس کی ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر رانا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بڑی جماعتوں میں جانے سے قبل طلاب کی بنیادی بنیادی سطح پر مضبوط ہونی چاہئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ، والدین اور اسکول انتظامیہ ایک بہترین کردار ادا کریں۔اس دوران رانا نے استاد اور والدین کے مابین تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ استاد اور والدین بچے کی منزل کی تشکیل کر سکتے ہیں اور اسکول کی جانب سے بچے ہر ممکن ترقی پر توجہ گامزن ہونی چاہئے ۔وہیں رانا نے چناب ویلی پبلک اسکول کی کارکردگی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے امید جتائی کہ یہ اسکول ایک روحانی مقصد پر اہم کردار ادا کرے گا ۔اس موقع پر اسکولی طلاب نے کئی طرح کے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جن کی کارکردگی کو رانا نے سراہا۔