نئے امریکی وزیر دفاع پیٹرک شنیہن کی غیر اعلانیہ دورے پر کابل آمد

0
0

خطے میں امریکا کے اہم سکیورٹی مفادات ہیں اور وہ زمینی قیادت سے بات چیت چاہتا ہے،گفتگو
ےواین این
کابل//امریکا کے نئے وزیر دفاع پیٹرک شنیہن پیر کی صبح غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔ افغان دارالحکومت میں امریکا اور طالبان کے درمیان امن بات چیت جاری ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع اپنے دورے میں افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ طالبان تحریک ابھی تک افغان صدر کے کے ساتھ مذاکرات کو مسترد کرتی رہی ہے۔وزیر دفاع کا منصب سنبھالنے کے بعد پیٹرک شنیہن کا یہ پہلا بیرونی دورہ ہے۔ انہوں نے سفر میں اپنے ساتھ موجود صحافیوں کے ایک چھوٹے گروپ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے متعلق بات چیت میں افغان حکومت کی شرکت اہم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امریکا کے اہم سکیورٹی مفادات ہیں اور وہ زمینی قیادت سے بات چیت چاہتا ہے۔پیٹرک شنیہن نے جیمز میٹس کی جگہ وزیر دفاع کا منصب سنبھالا۔ میٹس نے دسمبر میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کے حوالے سے اختلافات کے سبب استعفا دے دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا