پہاڑیوں کو تین فیصد رزرویشن دینے پر کیا شکریہ ادا
تبریز احمد ملک
درہالپہاڑی ملازمین کے ایک وفد نے ایم ایل سی وبود گپتا سے ملاقات کی جہاں وفد نے پہاڑی ملازمین کی طرف سے گورنر ستیا پال ملک و زیر اعظم نریندر مودی کو پہاڑی لوگوں کو تین فیصد ریزرویشن کے لیے شکریہ ادا کیا۔وہیں وفد نے کہا کہ اس فیصلے سے پہاڑیوں کی ایک دیرینہ مانگ پوری ہوئی ۔واضح رہے وفد نے رفاقت ملک کی صدارت میںوبود گپتا سے ملاقات کی ۔اس موقع پر آفتاب ملک ،عبدالحمید ملک، ساجر اقبال، اخلاق ملک، گلفراز ملک، شمیم احمد، مجیب الرحمٰن، مسعود ملک ، محتاب ملک، تبریز ملک، توصیف احمد ،جاوید اقبال شامل تھے۔