کٹرہ کے آس پاس کے علاقوں کی سیاحتی صلاحیت کو مکمل طور پر تلاش کیا جائے گا: ببیلا رکوال

0
0

ہوٹل اینڈریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نیضلع ترقیاتی کمشنر ریاسی سے ملاقات کی
لازوال ڈیسک
کٹرہ؍؍ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کٹرہ ،اور فیڈریشن آف ہوٹلز، ریسٹورنٹ، انڈسٹریز اینڈ کامرس آف جموں ریجن کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ریاسی ببیلا رکوال جو شیو کھوڑی شرائن بورڈکی وائس چیئرمین بھی ہیںنے ایڈیشنل ایس پی کٹرہ امیت بھسین اور ایس ڈی ایم کٹرہ انگریز سنگھ کے ہمراہ کہا کہ کٹرہ کے آس پاس کے علاقوں اور سیاحتی دلچسپی کے مقامات کی سیاحت کی مکمل صلاحیت کو تلاش کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور علاقے کی معاشی ترقی پر پوری توجہ دی جائے گی۔وہیںوفد میں دیگران کے علاوہ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے صدر راکیش وزیر،ایچ آ ر اے کے ،کے چیئرمین شیام لال قیصر، سینئر نائب صدر وریندرقیصروغیرہ موجود تھے ۔اس موقع پربات کرتے ہوئے وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ویشنو دیوی جی کی یاترا کے ساتھ ساتھ شیو کھوڑی کی یاترا میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور وقت کی ضرورت یہ ہے کہ شیو کھوڑی سے جڑی تمام سہولیات بشمول کٹرہ سے شیو کھوڑی کے درمیان ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شیو کھوڑی میں روپ وے کا جلد آغاز، کٹرہ سے بھون کے راستے میں اور جموں سے کٹرا اور ادھم پور سے کٹرا کے درمیان شیو کھوڑی سائن بورڈز کی تنصیب، ایم ایچ ون چینل پر لائیو آرتی کا دوبارہ آغاز وغیرہ جلد از جلد شروع کیا جائے۔انہوں نے اس موقع پر دیگر کئی اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔وہیںببیلا رکوال نے وفد کی بات تحمل سے سنی اور کہا کہ میٹنگ میں اٹھائے گئے ہر نکتے پر ہمدردی سے غور کیا جائے گا اور جو نکات ان سے متعلق ہوں گے ان پر جلد عمل کیا جائے گا اور جو نکات دوسروں سے متعلق ہوں گے وہ ان کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا