وی ڈی جیز نے ادھم پور میں ایک دن کی میراتھن ریلی نکالی

0
0

این سی، پی ڈی پی اور دیگر سیاسی جماعتیںوی ڈی سی کو ختم کرنے کی آواز اٹھاتی رہی ہیں:اشوک کول
لازوال ڈیسک
ادھم پور؍؍ ادھم پور میں ایک زبردست استقبالیہ ریلی کا انعقاد ضلع ادھم پور کے وی ڈی جیزنے کیا۔ اس ریلی کا اہتمام وی ڈی جی ممبران نے بی جے پی کی ضلع یونٹ کے ساتھ مل کر کیا تھا۔وہیںجموں و کشمیر بھاجپاکے جنرل سکریٹری اشوک کول نے ایک بڑی ریلی سے بات کرتے ہوئے وی ڈی سیز کو بی جے پی کے ذریعہ شروع کیے گئے’ڈوڈہ بچاؤ اندولن‘ اور عسکریت پسندی کے عروج کے دوران اس کے کارکنوں کی طرف سے دی گئی اعلیٰ قربانیوں کی یاد دلائی۔ انہوں نے کانگریس، این سی، پی ڈی پی اور دیگر سیاسی جماعتوں پر طنز کیا جو بار بار وی ڈی سی کو ختم کرنے کی آواز اٹھاتی رہی ہیں۔وہیںشکتی راج پریہار، نائب صدر جموںو کشمیربی جے پی نے کہا کہ رویندر رینا کی زیر قیادت بی جے پی نے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر کو یہ بات بتائی ہے کہ 27 سال قبل ترتیب دی گئی وی ڈی سیز کو پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت میں ایک نئی شکل اور رنگ دیا گیا ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں سیکورٹی کی صورتحال کو مضبوط بنانے کے لیے کی گئی کوششوں کو بھی یاد کیا۔اس موقع پررنبیر سنگھ پٹھانیا، ترجمان جموں و کشمیربی جے پی نے ان تاریخی اقدامات کی تعریف کی جو کہ جموں و کشمیر میں وی ڈی سیز نے اسے عسکریت پسندی کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے اٹھائے ہیں۔اس دوران وی ڈی سی کے ممبران نے پی ایم مودی کی قیادت کی تعریف کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا